پاکستان میں بننے والی فلمیں عالمی معیارکے مطابق ہیں،ماورہ حسین

پاکستان میں بننے والی فلمیں عالمی معیارکے مطابق ہیں،ماورہ حسین
پاکستان میں بننے والی فلمیں عالمی معیارکے مطابق ہیں،ماورہ حسین

  


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وماڈل ماورہ حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں بننے والی فلمیں ہرلحاظ سے عالمی معیارکے مطابق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیم یافتہ اور نوجوان فلم سازوں نے جب سے فلم انڈسٹری کی باگ ڈور سنبھالی ہے، تب سے بہتری کے آثارنمایاں ہونے لگے ہیں بلکہ پڑھے لکھے نوجوان اب اس شعبے کو بڑی ذمے داری کے ساتھ بطورپروفیشن اپنانے لگے ہیں جو بہت خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے امریکا، کینیڈا اوربرطانیہ کے علاوہ ہندوستان میں بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہردکھائے ہیں۔ ہرجگہ کام کرنے والوں کا اپنا ایک اندازہے۔

مزید : کلچر


loading...