شوبز انڈسٹری کے لوگوں کو شعور آ رہا ہے،مانیا کیانی

شوبز انڈسٹری کے لوگوں کو شعور آ رہا ہے،مانیا کیانی
شوبز انڈسٹری کے لوگوں کو شعور آ رہا ہے،مانیا کیانی

  


لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل مانیا کیانی نے کہا ہے کہ شوبز کے ہر شعبہ میں لوگوں کو شعور آ رہا ہے جس کی وجہ سے تبدیلی بھی ممکن ہو رہی ہے فلم انڈسٹری کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے فنکاروں کے ساتھ ساتھ ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا سرمایہ کاروں کو چاہئے کہ وہ لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے شعبہ میں بھی سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے خود کو عریانی اور فحاشی سے دور رکھا ہے۔ اور میری صرف یہ کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنے دیکھنے والوں کو زیادہ سے زیادہ تفریح فراہم کروں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عوام جس طرح مہنگائی بیروزگاری اور دیگر مسائل کی وجہ سے پریشان ہے اگر ان کو خوشیاں نہ دی جائیں تو نہ جانے لوگ اپنے ساتھ کیا کیا کر لیں۔

مزید : کلچر


loading...