نیا گانا’’رانجھنا‘‘ 3 اگست کو ریلیز ہوگا،ماڈل لائبہ خان ہیں

نیا گانا’’رانجھنا‘‘ 3 اگست کو ریلیز ہوگا،ماڈل لائبہ خان ہیں
نیا گانا’’رانجھنا‘‘ 3 اگست کو ریلیز ہوگا،ماڈل لائبہ خان ہیں

  

الاہور ( فلم رپورٹر)معروف ماڈل و اداکارہ لائبہ خان اور ججا جی کا نیا ویڈیو سونگ’’رانجھنا‘‘3 اگست کو ملک بھرمیں ریلیز کیا جائے گا گلوکارہ شازیہ رانی کے گائے ہوئے اس گانے کو سکائی ٹپ ٹاپ سی ڈی ملک بھرمیں سوشل میڈیا پر ریلیز کررہی ہے اس گانے میں لائبہ خاں اور ججا جی نے ماڈلنگ کی ہے اس ویڈیو سانگ کے پروڈیوسر اعظم صادق ہیں لائبہ خان نے بتایاکہ اس سے قبل بھی ان کے کافی ویڈیوز ریلیز ہوچکے ہیں مگر’’رانجھنا‘‘ ان کے کیرئیر کا بہترین سونگ ہے جس میں انہوں نے اور ججا جی نے بہترین ماڈلنگ کی ہے شازیہ رانی کا گایا ہوا یہ گانا ان کے پرستاروں میں گھر کر جائی گی اور مقبولیت حاصل کرے گا۔لائبہ خان نے مزید کہاکہ آج کل مقابلہ بازی کا دور ہے جس وجہ سے بہت اچھے اور معیاری ویڈیوز دیکھنے کو مل رہے ہیں انہوں نے اپنے پرستاروں سے گذارش کرتے ہوئے کہاکہ وہ’’رانجھنا‘‘ کو زیادہ سے زیادہ دیکھیں اورشئیر کریں تاکہ یہ زیادہ سے زیادہ مقبولیت حاصل کرسکے۔

مزید : کلچر