پولیس نے انتخابات کا پر امن انعقاد یقینی بنانے کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دیں ، ڈاکٹر حسن عسکری

پولیس نے انتخابات کا پر امن انعقاد یقینی بنانے کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( این این آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے وزیراعلیٰ آفس میں نگران صوبائی وزیر داخلہ شوکت جاوید نے ملاقات کی۔ نگران وزیراعلیٰ نے ووٹرز کو پرامن ماحول کی فراہمی کیلئے فول پروف انتظامات کرنے پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کی ستائش کی۔ نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری نے پنجاب میں الیکشن کے پرامن انعقاد پر پولیس اور انتظامیہ کی کارکردگی کی تعریف کی اور نگران صوبائی وزیر داخلہ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے افسروں اور اہلکاروں نے انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دیں۔ امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے پاک فوج، رینجرز،پولیس اوردیگر اداروں نے سرتوڑ محنت کی جس کی بدولت صوبے کے کروڑوں عوام نے بلا خوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے موثر انتظامات کیلئے آرمی اوررینجرز نے پنجاب حکومت سے بھر پور تعاون کیا۔ پولیس نے پیشہ ورانہ انداز میں قومی فریضہ ادا کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔ نگران پنجاب حکومت کے موثر اقدامات کے باعث پولنگ ڈے پر کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور صوبہ بھر میں انتخابی عمل کے دوران امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں رہی۔ صوبے کے کروڑوں عوام نے اپنا حق رائے دہی بلاخوف و خطر،آزادانہ اور پرامن ماحول میں استعمال کیا۔ انتخابات میں امن و امان برقرار رکھنے اور ووٹرز کو پرامن ماحول کی فراہمی کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے۔ انتخابات کے دوران موثر مانیٹرنگ کی وجہ سے امن و امان کے قیام میں مدد ملی اور پولیس کے لاکھوں جوانوں نے سخت موسم کے باوجود تندہی سے فرائض سرانجام دے کر پولیس فورس کا نام بلند کیا۔
حسن عسکری

مزید :

علاقائی -