بھارت،مولانا ارشد مدنی جمعیت علمائے ہند کے نئے صدر منتخب

بھارت،مولانا ارشد مدنی جمعیت علمائے ہند کے نئے صدر منتخب

نئی دہلی(این این آئی)جمعیت علمائے ہندکی صدارت کیلئے ایک مرتبہ پھر تنظیم کے عہدیداروں اور اراکین نے مولانا سید ارشد مدنی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم کا صدرمنتخب کیاہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعیت علمائے ہند کے مرکزی دفتر میں ہونیوالے مجلس عاملہ کے اہم اجلاس میں ملک کے موجودہ حالات اور قانون و انتظام کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ساتھ ہی مختلف ملی و سماجی مسائل پر تفصیل سے غور و خوض کیا گیا ۔اس دوران تنظیم کے موجودہ صدر مولانا ارشد مدنی کو آئندہ مدت کیلئے ایک بار پھر صدر منتخب کرنے کا اعلان کیا گیا۔

مزید : علاقائی


loading...