برگیڈئیر محمد اسلم خان کو پاکستان اکانومی واچ کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا

برگیڈئیر محمد اسلم خان کو پاکستان اکانومی واچ کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی )برگیڈئیر محمد اسلم خان کو پاکستان اکانومی واچ کا چئیرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔برگیڈئیر محمد اسلم خان اکتیس سال تک فوج یں مختلف اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دی ہیں ہیں۔فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد انھوں نے کیبنٹ ڈویژن میں بطور جائنٹ سیکرٹری اور ڈائریکٹر ایکسٹرنل افئیرز جبکہ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں چار سال تک بطور سی ای او خدمات سرانجام دیں۔ انھوں نے ماری گیس کمپنی میں پانچ سال تک بطور جنرل مینیجر اور گومل دامان ایریا واٹر پارٹنرشپ کے چئیرمین کی حیثیت سے بھی قابل قدرخدمات سرانجام دیں۔ اس موقع پر برگیڈئیر محمد اسلم خان نے کہا کہ وہ اس پلیٹ فارم سے ملک و قوم کی خدمت کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے انکی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ برگیڈئیر محمد اسلم خان کا شمار ملک میں پانی کے شعبہ کے صف اول کے ماہرین میں ہوتا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ برگیڈئیر محمد اسلم خان اس پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے پوری تندہی سے ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔

مزید :

علاقائی -