پاکستان سٹاک مارکیٹ ، تیزی کا زور ٹوٹ گیا ،انڈیکس 844پوائنٹس گرگیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ ، تیزی کا زور ٹوٹ گیا ،انڈیکس 844پوائنٹس گرگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں الیکشن کے بعد شروع ہونے والے زبردست تیزی کا زور ٹوٹ گیااور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع نکالنے کی عرض سے حصص کی فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس43ہزار کی نفسیاتی حدسے گرتے ہوئے 844پوائنٹس کی کمی سے42712پوائنٹس کی سطح پرآگیا جب کہ74 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 1کھرب11 ارب1کروڑ96لاکھ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑاجب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت10کروڑ33لاکھ شیئرزکم رہا۔ الیکشن کے بعد شروع ہونے تیزی کے رجحان کے زیر اثر منگل کو بھی کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوااور ابتدائی اوقات میں تیزی کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 43538پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کی غرض سے حصص کی فروخت شروع کردی جس کے نتیجے میں تیزی کا رجحان مندی میں تبدیل ہوگیا اور کے ایس ای100انڈیکس 43500 ،43400، 43300، 43200,،4300 0، 42900 اور42800 کی نفسیاتی حدوں سے یکے بعد دیگرے گرتا چلا گیاجب کہ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس42603پوائنٹس کی نچلی سطح پربھی اگیا تاہم بعد ازاں قدرے ریکوری آئی جس سے مزکورہ حد بحال نہ رہ سکالیکن مجموعی طور پر مندی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 844.20پوائنٹس کی کمی سے42712.43پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 513.05پوائنٹس کمی سے 21215.83پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1386.95پوائنٹس کی کمی سے 72341.14پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس395.74پوائنٹس کی کمی سے 30908.46پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر385کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے83کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،287کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گرنے سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 1کھرب11 ارب1کروڑ96لاکھ روپے سے زائد کی کمی ہوئی جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر87کھرب49 ارب51 کروڑ85 لاکھ روپے ہوگئی ۔منگل کو مجموعی طور پر27کروڑ45لاکھ 43ہزار شیئرز کا کاوربارہوا جو پیر کے17کروڑ79لاکھ33ہزار440 شیئرز کے مقابلے میں کم رہا ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے یونی لیور فوڈزکے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 155روپے اضافے سے7850روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت115.50روپے اضافے سے3150روپے پر بند ہوئی۔
نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 291روپے کمی سے10699 روپے اورباٹا پاک کے حصص کی قیمت 62.70روپے کمی سے1829پر بند ہوئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ورلڈکال ٹیلی کام کی سرگرمیاں 1کروڑ91لاکھ74ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہاجب کہ فوجی سیمنٹ ،ڈی ایس انڈسٹریز ،کے الیکٹرک ،پاک الیکٹران ،ڈی جی خان سیمنٹ ،یونٹی فوڈزمیپل لیف ،صدیق سنز اور پاک انٹرنیشنل بلک کی سرگرمیاں بھی نمایاں رہیں۔

مزید :

علاقائی -