عمران خان کاویژن پوری دنیا کے سامنے آچکا ہے،غلام مصطفی
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما غلام مصطفی نے کہا ہے کہ ہمارے قائدعمران خان کاویژن پوری دنیا کے سامنے آچکا ہے اسی لئے امریکہ سمیت تمام بڑے ممالک پاکستان کو آفرز کررہے ہیں اب وہ دن دور نہیں ہے کہ ہم ایک مرتبہ پھر اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے سابقہ حکومت کے قرضے بھی ہمیں ہی اتارنے پڑھیں گے نواز حکومت نے پانچ سالوں میں پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضے لیے جس کی وجہ سے ہماری معیشت تباہ ہوئی اور ڈالر آسمان کی بلندیوں کو چھو رہا تھا لیکن ہمارے کامیاب ہوتے ہی وہ نیچے آنا شروع ہو گیا ہے تحریک انصاف اپنے سو روزہ پلان پر پہلے دن سے ہی کام شروع کردے گی۔ ،نوجوانون کو نوکریاں دینا اور تعلیم و صحت کے مسائل کو ترجیحی بنیادیوں پر حل کرنا ہماری اولین ترجیحی ہو گی۔