عمران نے دوسری پارٹیوں کے ارکان خرید کر اپنی بات کی نفی کی،بیلم حسنین

عمران نے دوسری پارٹیوں کے ارکان خرید کر اپنی بات کی نفی کی،بیلم حسنین

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن کے وقت عمران خان نے کے پی کے میں اپنی پارٹی کے ایم پی ایز کو اس شک کی بناء پر پارٹی سے نکال دیا تھا کہ انہوں نے دوسری جماعتوں کو ووٹ دئیے ہیں لیکن اب عمران خان نے دوسری پارٹیوں کے ارکان اسمبلی کو خرید کر پی ٹی آئی میں شامل کروانے کا ٹاسک جہانگیرترین کو دیدیا ہے کیا وہ اس وقت غلط تھے یا اب غلط ہیں اس کا جواب قوم ان سے جاننا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس لئے ہم یہ کہتے ہیں کہ عمران خان اپنی کہی ہوئی اور اپنے کئے ہوئے کاموں سے بھی مکر جاتے ہیں انہوں نے اس وقت ہارس ٹریڈنگ کا بازار گرم کررکھا ہے ارکان کی بولیاں لگائی جارہی ہیں۔عمران خان نے سیاست کو آلودہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرکٹر جاوید میان داد نے سوشل میدیا پر ٹھیک مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کانوٹس لیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4