پنجاب یونیورسٹی ملازمین کو بروقت پنشن اور تنخواہیں نہ مل سکیں

پنجاب یونیورسٹی ملازمین کو بروقت پنشن اور تنخواہیں نہ مل سکیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کے حاضر سروس و ریٹائرڈملازمین اور اساتذہ نے معمول کے مطابق ماہ رواں کے آخر ی دن پنشن اور تنخواہیں نہ ملنے پر سخت احتجاج کیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے کہنے کے مطابق تمام رقوم مقامی بینک کو ایک دن پہلے منتقل کر دی گئی تھیں۔بینک والوں کا موقف ہے کہ ہمارا سسٹم سلو ہونے کی بنا پر آج تنخواہوں اور پنشنوں کی ادائیگی ناممکن ہے، ملازمین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ بھی یہی کچھ ہوا تھا اور تنخواہیں اور پنشن تین دن لیٹ ملی تھیںآج سارا دن ملازمین اولڈ اور نیو کیمپس میں واقع بینک کی برانچوں کے سامنے دھرنا دے کر بیٹھے رہے ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ اس بے قائدگی کی باقاعدہ انکوائری ہونی چاہیے۔