حکومت بنانے کیلئے ارکانِ کی خرید کا دھندا بڑا شرمناک ہے،اشرف آصف

حکومت بنانے کیلئے ارکانِ کی خرید کا دھندا بڑا شرمناک ہے،اشرف آصف

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐو تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشر ف آصف جلالی نے قائد اعظم انٹر چینج جی ٹی روڈ پر قصر یونس شادی ہال میں این اے 128کے ووٹرز اور سپوٹرز کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بنانے کے لئے ارکانِ اسمبلی کی خرید و فروخت کا دھندا بڑا شرمناک ہے۔ بکاؤ مال ارکانِ اسمبلی ووٹرز کی تذلیل کر رہے ہیں الیکشن کمیشن اس پورے عمل سے کیوں بے خبر ہے؟ نظریہ اسلام اور نظریہ پاکستان کو چھوڑ کر نظریہ ضرورت اپنانے والوں سے کیا امیدیں وابستہ کی جا سکتی ہیں۔جب تک ’’پیسے کی پیسے کے لئے حکومت‘‘ کا نظریہ دفن نہیں کیا جاتاتو پاکستان عدم استحکام کا شکار رہے گا۔بکاؤ مال ارکانِ اسمبلی پارلیمنٹ کے لئے داغ کی حیثیت رکھتے ہیں ۔اپنے مفادات کے لئے سیاست کرنے والے ملک و قوم کی کیا خدمت کریں گے۔

کارکنان بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں باطل کو شکست دینے کے لئے یوسی سطح سے تیاری کریں۔اس سال اگست 2018ء میں پورے ملک میں جشن آزادی کے موقع پرنظریہ پاکستان سیمینارز کریں اور ریلیاں نکالیں ۔ پروگرام میں پی پی 155کے ٹکٹ ہولڈر شاہد محمود نمبردار نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4