کامیاب امیدواروں کو 4اگست تک انتخابی گوشوارے جمع کرانے کا حکم

کامیاب امیدواروں کو 4اگست تک انتخابی گوشوارے جمع کرانے کا حکم

لاہور(آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کامیاب امیدواروں کو 4 اگست تک انتخابی گوشوارے جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔ ریٹرننگ آفیسرز نے فارم 49پر حتمی سرکاری نتائج مرتب کر لیے، 7اگست کو تمام جماعتوں کے ممبران کی کل تعداد واضح ہوجائے گی۔ تفصیلات کے مطا بق الیکشن کمیشن نے انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو 4 اگست تک انتخابی اخراجات سے متعلق گوشوارے جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن اخراجات کے گوشوارے موصول ہونے پر جاری کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق 4 اگست تک اخراجات کے گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کا نوٹیفکیشن روک لیا جائے گا اور نوٹیفکیشن کے بعد آزاد امیدواروں کو 3 دن کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ بننا ہوگا۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 7 اگست کو تمام سیاسی جماعتوں کے ممبران کی کل تعداد واضح ہوجائے گی اور 8 اگست کو مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ 9 اگست تک تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری ہوجائیں گے جس کے بعد اسمبلیوں کے اجلاس بلائے جائیں گے ۔

انتخابی گوشوارے

مزید : علاقائی


loading...