ہزاروں اساتذہ ، پنجم و ہشتم کی امتحانی ڈیوٹی کے معاوضے سے محروم

ہزاروں اساتذہ ، پنجم و ہشتم کی امتحانی ڈیوٹی کے معاوضے سے محروم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ تین ماہ گرزنے کے باوجود پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے زیر اہتمام پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات میں ڈیوٹی اور پرچوں کی مارکنگ کرنے والے اساتذہ کو تاحال معاوضے نہیں دئیے گئے۔ان خیالات کا اظہارپنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز، نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مرکزی صدر علاوہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے ابھی تک 2016-17 میں پیپر سپر مارکنگ و پوزیشن ہولڈرز طلباء کی مارکنگ کرنے والے درجنوں اساتذہ کے معاوضوں کی مد میں اڑسٹھ لاکھ روپے کی ادائیگی تاحال نہیں کی گئی جس کی وجہ سے اساتذہ میں شدید بے چینی و اضطراب پایا جا رہا ہے۔ امتحانی کلسٹر انچارج صاحبان کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی تک پنجاب ایگزامینیشن کی طر ف سے اساتذہ کے معاوضوں کی ادائیگی کے لئے رقم نہیں ملی۔سابقہ سیکرٹری سکولز پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے بھی اس سلسلہ میں پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کو اساتذہ کے معاوضوں کی ادائیگی کا حکم دیا تھا لیکن پنجاب ایگزامینیشن کمیشن حکام اساتذہ کو امتحانی ڈیوٹی و مارکنگ کے معاوضوں کی ادائیگی نہیں کر سکے ۔لہذا نگران وزیر اعلی پنجاب اور سیکر ٹری سکولز پنجاب سے مطالبہ ہے کہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے معاملات کا نوٹس لیں ۔ اساتذہ کو معاوضوں کی ادائیگی جلد از جلد ممکن بنائی جائے وگرنہ پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے دفتر کا گھیراؤ کرے گی۔میڈیا سے گفتگو کے موقع پر سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، جام صادق، رانا انوار،راناالطاف حسین، ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی ، سعید نامدار، اسلم گھمن، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، شیخ اختر، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، راؤ عابد، راؤ شمشاد، نجم النساء، صفدر کالرو، ، منیر انجم ، امتیاز طاہر و دیگر بھی ہمراہ تھے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...