ن لیگ میں فاروڈ بلاک بن چکا، ہماری حمایت کریگا:فیصل واڈا

ن لیگ میں فاروڈ بلاک بن چکا، ہماری حمایت کریگا:فیصل واڈا

اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن میں فارورڈبلاک بن چکا ہے جو ہماری حمایت کرے گا۔ جبکہ عمران خان کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے کیونکہ نو ٹو کرپشن ان کا نعرہ ہے تفصیلا ت کے مطابق منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن میں ایک فارورڈبلاک بن چکا ہے جو ان لوگوں پر مشتمل ہے جو مسلم لیگ ن کی پالیسیوں سے تنگ ہیں اور انہوں نے بغاوت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت 90 روزہ پروگرام لے کر آئے گی تحریک انصاف کی کارکردگی اگر ٹھیک نہ ہوتی تو خیبر پختو نخواہ کے عوام دو تہائی اکثریت سے منتخب نہ کرتے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان کے ا نتخابات جیتنے کے بعد سیاستدان اور بیورو کریٹس گھبرائے ہوئے ہیں کیونکہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف 22 سال جد وجہد کی ہے تو وہ کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارتی 35 سال تک روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ بیچتی رہی لیکن عوام کے لئے کچھ نہ کیا اور جب یہ لوگ انتخابات میں ہار جاتے ہیں تو دھاندلی کا رونا روتے ہیں اگر دھاندلی ہوئی ہوتی تو پیپلزپارٹی کو سندھ میں اکثریت حاصل نہ ہوتی۔

فیصل واڈا

مزید : علاقائی


loading...