جی سی یو کے یاسر محمود کی پی ایچ ڈی مکمل

جی سی یو کے یاسر محمود کی پی ایچ ڈی مکمل

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورسے سید یاسر محمود گیلانی نے معاشیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی ۔ شعبہ امتحانات نے سید یاسر محمود گیلانی کے تحقیقی مقالے کی منظوری کے بعد ان کی پی ایچ ڈی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔سید یاسر محمود گیلانی نے پروفیسر ڈاکٹر محمد واصف صدیقی کی سربراہی میں اپنی تحقیق مکمل کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے سید یاسر محمود گیلانی کو پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر مبارکبا دپیش کی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4