ضلع کونسل نوشہرہ کا پرویز خٹک کو دوبارہ وزیراعلی بنانے کا مطالبہ

ضلع کونسل نوشہرہ کا پرویز خٹک کو دوبارہ وزیراعلی بنانے کا مطالبہ

 نوشہرہ(بیورورپورٹ) ضلع کونسل نوشہرہ نے پرویز خٹک کو وزیراعلیٰ بنانے کا مطالبہ کردیا ان کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیابی ملی خیبرپختونخوا کے عوام نے پختون لیڈروں اور علماء کو مسترد کرتے ہوئے خیبرپختونخوا سے ان کا مکمل صفایا کردیا ہے ضلع نوشہرہ میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کیاجائے کیونکہ 2017 کا فنڈ بھی ابھی تک مہیا نہیں کیاگیا مانیٹرنگ کمیٹیوں کو فعال بنایاجائے طلباء وطالبات کے سکالر شپ کے چیک فوری طورپر جاری کئے جائیں تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل نوشہرہ کا ایک اجلاس کنونیئر اشفاق احمد منعقد ہوا اجلاس میں سرکاری افسران نے بھی شرکت کی ڈسٹرکٹ ناظم لیاقت خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ضلع نوشہرہ کے عوام کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے ضلع نوشہرہ کو دو قومی اور پانچ صوبائی نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی دلائی ضلعی کونسلروں کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے دن رات محنت کرکے پی ٹی آئی کو کامیاب بنایا انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پانچ سالا دور حکومت کامیاب حکومت تھی اس کامیابی کی بنیاد پر تحریک انصاف نے پورے پاکستان میں کامیابی حاصل کی مخالفین جو بلند وبانگ دعوے کررہے تھے نے نوشہرہ سٹی میں بھی بری طرح شکست کھائی انہوں نے مزید کہا کہ ضلع نوشہرہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اربوں روپے کا فنڈ فراہم کریں گے اور ضلع نوشہرہ کو ترقی یافتہ ضلع بنائیں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی کونسلران زرتاج خان آفریدی، فلک نیاز، زاہد حیات، سیدعلی، ملک خان بشر، شوکت خان، قاری ظہور، اسرار نبی، ذوالفقار خان، قاضی واجد، حاجی حسین خٹک، آمین زادہ، عدالت خان، سید عمل، خاتون ممبر نائلہ ناز، اقلیتی ممبر شوکت علی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کامیابی پرویز خٹک کی مرہون منت ہے انہوں نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی مضبوط اور فعال بنایا اور کارکردگی کی بنیاد پر خیبرپختونخوا میں اکثریت حاصل کی اور خیبرپختونخوا میں کارکردگی کی وجہ سے مرکز اور دیگر صوبوں میں تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی انہوں نے کہا کہ انتخابات پوری طرح صاف وشفاف تھے کوئی دھاندلی نہیں ہوئی مخالفین بے بنیاد پروپیگنڈے کرکے اداروں پر الزامات لگارہے ہیں جو قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو دوبارہ خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ بنایا جائے انہوں نے تحریک انصاف کی کامیابی پر عمران خان اور پرویز خٹک کو مبادکباد پیش کی۔

مزید : علاقائی


loading...