شریفوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے مزید اضافہ کیا، شیخ عرفان
لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی ذون 167کے صدر شیخ عرفان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شریفوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے مسائل میں مزید اضافہ کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور انکے حواریوں نے پاکستان کی عوام کو بد ترین غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا ہے قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے۔