زونگ4G اور ڈائیوو پاکستان کے مابین معاہدہ
لاہور(پ ر)پاکستان میں4G کے نمبر1ڈیٹا نیٹ ورک زونگ4Gاور ڈائیوو پاکستان ایکسپریس بس سروس کے مابین حال ہی میں ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت ڈائیوو پاکستان کے تمام روٹس خصوصاًM1 ،M2،M3اورM4 کے مسافروں کو دوران سفر ٹیلی کام کی جدید ترین سہولیات میسر ہوں گی۔واضح رہے کہ زونگ4G اس وقت ملک بھر میں موجود اپنے صارفین کو تیز ترین 4Gسروسز فراہم کر رہا ہے۔اب ڈائیوو پر سفر کرنے والے مسافروں کو دوران سفر زونگ4G کی موبائل براڈ بینڈ ڈیوائسز کے ذریعے تیز ترین انٹر نیٹ کی سہولت میسر ہو گی جس کی بدولت وہ اپنے فون سے نہ صرف ای میلز بھیج اور وصول کر سکیں گے بلکہ انٹر نیٹ اور سوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے اپنے سفر کو مزید بہترین بنا سکیں گے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں زونگ کے چیئر مین و سی ای او مسٹر وانگ ہوا کا کہنا تھا کہ اس پارٹنر شپ کا مقصد ہرپاکستانی کو4G کی بہترین سروسز فراہم کرتے ہوئے ملک بھر میں جدید ترین 4G ایکو سسٹم کی تشکیل ہے تاکہ ہمارے صارفین ہر وقت جدید دنیا سے رابطے میں رہیں۔ڈائیوو پاکستان ایکسپریس بس سروس کے سی ای اوفیصل صدیقی کا کہنا تھا کہ زونگ4G کے ساتھ پارٹنر شپ قائم کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہے ہیں۔ معاہدے کی بدولت ہم تمام روٹس پر سفر کرنے والے اپنے مسافروں کوبہترین4G کنیکٹیویٹی کی اضافی سہولت فراہم کرنے کے قابل ہو جائیں گے جس سے ان کا سفر نہایت شاندار گزرے گا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں اس پارٹنر شپ کو مزید فروغ دیں گے تاکہ مسافروں کو مزید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔زونگ4G کی یہ پارٹنر شپ اس امر کا اظہار ہے کہ کمپنی پاکستان کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ہر سطح تک جانے کیلئے پر عزم ہے۔