عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں3ڈالر کی کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں3ڈالر کی کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں3ڈالر کی کمی ہوئی لیکن ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اٹھان سے فی تولہ سونا 950روپے مہنگا ہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1224ڈالر سے گھٹ کر1221ڈالر ہوگئی لیکن اس کے برعکس کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں950روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے فی تولہ سونے کی قیمت54500روپے سے بڑھ کر55450روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 46725 روپے سے بڑھ کر47540روپے ہوگئی ۔جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت720روپے کر اوردس گرام چاندی کی قیمت617.28روپے پر مستحکم رہی،آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1224ڈالر سے گھٹ کر1221ڈالر ہوگئی۔

مزید :

علاقائی -