ایشیائی مارکیٹ میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

ایشیائی مارکیٹ میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

ٹوکیو (آن لائن) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا ‘جس کیوجہ چین میں اس کے نرخوں میں اضافہ ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 1.6 ین (0.0144 ڈالر)) بڑھ کر 169.6 ین فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 35 یوان (5.12 ڈالر)اضافے کے ساتھ 10280 یوان فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اگست کے لیے سودے 0.9 امریکی سینٹ کم ہوکر 131.6 سینٹ فی کلوگرام طے پائے۔

مزید : علاقائی