عمرا ن خان اپنی کہی ہوئی باتوں سے مکر جاتے ہیں،اشرف بھٹی

عمرا ن خان اپنی کہی ہوئی باتوں سے مکر جاتے ہیں،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن کے وقت عمران خان نے کے پی کے میں اپنی پارٹی کے ایم پی ایز کو اس شک کی بناء پر پارٹی سے نکال دیا تھا کہ انہوں نے دوسری جماعتوں کو ووٹ دئیے ہیں لیکن اب عمران خان نے دوسری پارٹیوں کے ارکان اسمبلی کو خرید کر پی ٹی آئی میں شامل کروانے کا ٹاسک جہانگیرترین کو دیدیا ہے کیا وہ اس وقت غلط تھے یا اب غلط ہیں اس کا جواب قوم ان سے جاننا چاہتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس لئے ہم یہ کہتے ہیں کہ عمران خان اپنی کہی ہوئی اور اپنے کئے ہوئے کاموں سے بھی مکر جاتے ہیں
اشرف بھٹی