بین الاقوامی’’پلاسٹی ‘ پبلک اینڈ آئی ایف ٹیک 2018ء ‘‘ نمائش کل شروع ہوگی

بین الاقوامی’’پلاسٹی ‘ پبلک اینڈ آئی ایف ٹیک 2018ء ‘‘ نمائش کل شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) پلاسٹک ‘ پیکنگ اور فوڈ ٹیکنالوجی انڈسٹری کی تین روزہ بین الاقوامی نمائش ’’پلاسٹی ‘ پبلک اینڈ آئی ایف ٹیک 2018ء ‘‘ (کل) جمعرات کو شروع ہوگی۔ عالمی تجارتی نمائش کے منتظمین نے کہا ہے کہ نمائش میں 30 ممالک کی 400 سے زائد کمپنیاں شرکت کریں گی جبکہ مختلف تجارتی تنظیموں اور مختلف ممالک کے سرکاری و غیر سرکاری وفود کی بھی شرکت متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہونے والی نمائش میں آسٹریلیا ‘ چین ‘ ڈنمارک ‘ برطانیہ ‘ فرانس ‘ جرمنی ‘ یونان ‘ ہالینڈ ‘ بھارت ‘ انڈونیشیا ‘ ایران ‘ اٹلی ‘ جاپان ‘ ملائیشیا‘ فلپائن ‘ پولینڈ ‘ پرتگال‘ جنوبی کوریا ‘ سپین ‘ سویڈین ‘ سنگا پور ‘ سوٹزرلینڈ ‘ تھائی لینڈ ‘ ترکی ‘ تائیوان ‘ متحدہ عرب امارات اور امریکہ کی کمپنیاں اپنی شرکت سے آگاہ کرچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نمائش میں کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ سمیت شفس ایسوسی ایشن بھی شرکت کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نمائش کے انعقاد سے پلاسٹک اور پیکنگ کی مقامی صنعت کی ترقی اور فروغ میں مدد ملے گی۔

مزید :

علاقائی -