عبد العلیم خان وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے موزوں امیدوا ر ہیں،صفدر بٹ

عبد العلیم خان وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے موزوں امیدوا ر ہیں،صفدر بٹ

لاہور(سٹی رپورٹر)تحریک انصاف کے سینئر رہنما صفدر علی بٹ نے کہاہے کہ عبدالعلیم خان وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے موزوں ترین امیدوار ہیں پارٹی کیلئے ان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں انہوں نے ہر مشکل وقت میں آگے بڑھ کر پارٹی کا ساتھ دیا اور مسلم لیگ ن کی سابق حکومت کے جبر و بربریت پر مبنی سیاہ دور کا ڈ ٹ کر مقابلہ کیا ۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی ملک بھر سے تاریخی فتح پارٹی کارکنان کی جدوجہد اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی لازوال اور انتھک محنت کا ثمر ہے انشااللہ پی ٹی آئی وفاق ، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں حکومت بنائے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4