مو لا نا فضل الرحمن کی قیادت نے سراج الحق کو بھی ڈبو دیا،علامہ منیر نوشاہی

مو لا نا فضل الرحمن کی قیادت نے سراج الحق کو بھی ڈبو دیا،علامہ منیر نوشاہی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے سر براہ علامہ منیر نوشاہی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مو لا نا فضل الرحمن کی کرپٹ قیادت نے سراج الحق کو بھی ڈبو دیا۔ان کا کہنا تھا بلا شبہ بقول اعلیٰ عدلیہ سراج الحق ایک دیانت دار سیا ست دان ہیں مگر انہوں نے فضل الرحمن جیسے کرپٹ اور مفا د پرست انسان کو اپنا قائد بنا لیا جس کے منفی اثرات سراج الحق کی شخصیت پر بھی مرتب ہوئے جس کے نتیجے میں انہیں بھی نا کامی کا سامناکرنا پڑا۔ شیخ سعدیؒ نے کیا خوب کہاتھاترا صالح کند،صحبتِ طالع ترا طالع کند‘‘کہ اچھوں کی سنگت تمہیں بھی اچھا بنا دے گی اور بروں کی صحبت تمہیں بھی برا بنا دے گی۔علامہ منیر نوشاہی کا کہنا تھاجب سے ہم نے ہوش سنبھالا ہے مولانا فضل الرحمن اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں۔بے نظیربٹھو، زرداری، پرویز مشرّف اور نوا ز شریف کے اقتدار کے تمام ادوار میں فضل الرحمن کسی نہ کسی طرح اقتدار سے وابستہ رہے۔پہلی مرتبہ جب عوام نے انہیں مسترد کیا تو اب دھاندلی کا واویلا کر رہے ہیں اور دوسری جماعتوں کو بھی گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مگر اب ان کا رونااو ر چلّانا کسی کام نہیں آئے گا اور نہ ہی ان کا کوئی ہم نوا بنے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4