چاروں صوبوں سمیت ٗ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں اوپن یونیورسٹی کے داخلے شروع

چاروں صوبوں سمیت ٗ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں اوپن یونیورسٹی کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں2018ء کے داخلے پاکستان کے چاروں صوبوں ٗ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں ایک ساتھ آج )بدھ یکم اگست(سے شروع ہوگئے ہیں۔تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کیمپسسز اوررابطہ دفاتر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں ٗ پراسپیکٹس سیل پوائنٹس ہفتہ اور اتوار کے روز بھی صبح 8۔بجے سے شام 6۔بجے تک کھلے رہیں گے۔ میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامز کے پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ بھی کئے جاسکتے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خصوصی ہدایت پر تعلیمی نیٹ میں آنے والے خواہشمند افراد کی سہولت اور رہنمائی کے لئے ملک کے 44۔شہروں میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں "انفارمیشن ڈسکس/کاؤنٹرز"قائم کردئیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں سمسٹر خزں 2018ء میں پیش کئے گئے تعلیمی پروگرامز کے بارے میں طلبہ کو رہنمائی فراہم کرنے کے لئے" اوپن ڈے"منگل7۔اگست کو منعقد ہوگا۔

یونیورسٹی کے تمام سروسسز اور اکیڈمک ڈپارٹمنٹ اپنے اپنے تعلیمی پروگرامز اور طلبہ کی سہولتوں کے بارے میں داخلوں کے خواہشمند امیدواروں کی معاونت و رہنمائی کے لئے سٹالز لگائیں گے۔۔وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی انفارمیشن سیمینارکی صدارت کریں گے۔

نفارمیشن سیمینار میںیونیورسٹی کی جانب سے طلبہ کے لئے دستیاب سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔