زمبابوے ، انتخابات میں زبردست ٹرن آؤٹ

زمبابوے ، انتخابات میں زبردست ٹرن آؤٹ

 ہرارے(آن لائن) زمبابوے میں صدارتی،پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے،انتخابات میں زبردست ٹرن آؤٹ دیکھنے میں آیا،انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان 4 اگست کو کیا جائیگا۔زمبابوے میں گزشتہ روز سابق آمر رابرٹ موگابے کے بغیر پہلے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ہوئے،صدارتی انتخابات میں حکمرانزانو پی ایف پارٹی کے امیدوار 75 سالہ ایمرسن کا مقابلہ ایم سی ڈی الائنس کے 40سالہ رہنما نیلسن شمیزا سے ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق انتخابات میں ٹرن آؤٹ 75 فیصدرہا اور صدر ایمر سن کو مخالف امیدوار پر معمولی برتری حاصل ہے۔رابرٹ مو گابے نے اپنی پارٹی سے بے وفائی کرتے ہوئے مخا لف صدارتی امیدوار کو ووٹ ڈالا۔اقتدار کے حصول کے لیے حکمران جماعت زانو پی ایف پارٹی اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد موومنٹ فار ڈیموکریٹک چینج کے درمیان مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔اقتدار کے حصول کے لیے حکمراں جماعت زانو پی ایف پارٹی اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد موومنٹ فار ڈیموکریٹک چینج کے درمیان مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔زمبابوے کی آزادی کے بعد 1980 میں اقتدار میں آنیوالے سابق صدر رابرٹ موگابے نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے جانشین ایمرسن منگاوا کو ووٹ نہیں دیں گے، جو صدارتی انتخاب کی دوڑ میں ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...