میڈل جیتنے والے سعودی طالب علم کا اسرائیلی سے اجتناب،ویڈیووائرل ہوگئی

میڈل جیتنے والے سعودی طالب علم کا اسرائیلی سے اجتناب،ویڈیووائرل ہوگئی

سلواکیہ(اے این این)سلواکیہ میں مقابلہ جیتنے والا سعودی طالب علم اسرائیلی طالب علم کے نزدیک آنے پر ایرانی نوجوان کے ساتھ جاکھڑا ہوا،ویڈیو وائرل ہو گئی۔کیمسٹری مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے والے سعودی طالب علم اسٹیج پر موجود تھا کہ اسرائیلی طالب علم بھی پرچم لئے اس کے نزدیک چلا آیا جس پر سعودی نوجوان اپنی جگہ چھوڑ کر سب سے آخر میں ایرانی نوجوان کے برابر میں جا کھڑا ہوا۔سعود ی اور ایرانی طالب علموں کی ساتھ کھڑے ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کے درمیان تبصروں کا موضوع بنی ہوئی ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...