بھارت اجتماعی خودکشی کے رجحان میں اضافہ

بھارت اجتماعی خودکشی کے رجحان میں اضافہ

 نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں ایک گھرانے کی اجتماعی خودکشی کے بعد ایسا ہی ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے ‘جس میں ایک ہی گھر کے 7افراد کی لاشیں ملی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ رانچی کے ایک گھر سے 7 افراد کی لاشیں ملی ہیں‘مردہ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا‘خاندان کے 2 افراد نے بقیہ افراد کو مار کر خودکشی کی‘مرنے والوں میں 3مرد،2 خواتین اور2 بچے شامل ہیں،واقعہ بظاہر خودکشی کا ہے لیکن کسی بھی اہم پیشرفت کیلئے مزید تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ رواں ماہ نئی دہلی میں بھی ایک گھرانے کے 11افراد نے اجتماعی خودکشی کی تھی۔

مزید : عالمی منظر