مہاجرین کے خلاف اطالوی کریک ڈاؤن پر ٹرمپ خوش،اقدام کا خیرمقدم

مہاجرین کے خلاف اطالوی کریک ڈاؤن پر ٹرمپ خوش،اقدام کا خیرمقدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ٹرمپ نے اطالوی وزیراعظم چوزیپیکونٹے کی جانب سے مہاجرین کے خلاف سخت رویہ اپنانے کا خیرمقدم کیا ہے۔ اطالوی وزیراعظم واشنگٹن کے دورے پر ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے اپنی نظریاتی قربت قائم رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اطالوی وزیراعظم سے ملاقات میں امریکا اور اٹلی کے درمیان نظریاتی قربت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور اطالوی وزیراعظم دونوں روایتی سیاست دان نہیں بلکہ اس نعرے کے ساتھ سیاست میں اترے کہ انہیں روایتی سیاسی انداز کو تبدیل کرنا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں کی انتخابی مہم، انتظامیہ اور نظریات خصوصا مہاجرین سے متعلق رویہ ایک سا ہے۔
اوول آفس میں ملاقات سے قبل ٹرمپ نے کونٹے سے کہاکہ میں مہاجرت، بالعموم قانونی مہاجرت اور بالخصوص غیرقانونی مہاجرت سے متعلق آپ کے اقدامات کی تکریم کرتا ہوں۔اس موقع پر کونٹے نے کہا کہ امریکا اور اٹلی ایک طرح سے جڑواں ممالک ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ایسے بہت سے امور ہیں، جو دونوں ممالک کو مزید قریب لا سکتے ہیں۔ کونٹے سے ملاقات میں ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ وہ غیرقانونی مہاجرت سے متعلق صفر برداشت کی پالیسی جاری رکھیں گے اور میکسیکو کی سرحد پر وعدے کے مطابق دیوار کی تعمیر کے لیے سرمایہ حاصل کرنے کے لیے حکومتی شٹ ڈاؤن پر بھی تیار ہیں۔ انہوں نے تاہم کہا کہ اس بابت وہ قانون سازوں سے بات چیت کے لیے تیار رہے گے۔

مزید :

عالمی منظر -