بیٹے کے مرنے پر باپ کا ایسا اقدام کے آپ بے اختیار داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

بیٹے کے مرنے پر باپ کا ایسا اقدام کے آپ بے اختیار داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے
بیٹے کے مرنے پر باپ کا ایسا اقدام کے آپ بے اختیار داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

  


ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں ایک شہری نے اپنے بیٹے کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت کے بعد شاہراہوں پر موجود 556 گڑھے بھر دیے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شہری دادا راﺅ بلہور کا جواں سال بیٹا 2015میں ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہو گیا تھا لیکن غم زدہ باپ نے بیٹے کی جدائی کو زندگی کا روگ بنانے کے بجائے سڑکوں پر پڑنے والے گڑھوں کو بھرنے کا سلسلہ شروع کیا اور تین سال میں وہ 556 گڑھے بھر چکے ہیں۔

جواں سال بیٹے سے محروم ہوجانے والے داد راﺅ کے سڑک کے گڑھے بھرنے کے کام میں اب رضاکاروں کی ایک ٹیم بھی شامل ہوگئی ہے۔ بھارت میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور ممبئی کی سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے پڑگئے ہیں جسے بھرنے کے لیے یہ رضاکار متحرک نظر آرہے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...