نئی حکومت آتے ہی 19 ممالک کے سفیروں اور ہائی کمشنر کی تبدیلی کا امکان

نئی حکومت آتے ہی 19 ممالک کے سفیروں اور ہائی کمشنر کی تبدیلی کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) نئی حکومت کے آتے ہی 19اہم ممالک میں تعینات سفراء اور ہائی کمشنرزکی تبدیلی کا امکان ، امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی،مراکو میں نادر چوہدری نان کیرئیر ڈپلومیٹ،برونائی میں طارق رشید خان ، ہوانا میں کامران شفیع سیاسی بنیادوں پر تعینات ، دبئی میں قونصل جنرل برگیڈیئر (ر) جاوید حسن کو بھی مستعفی ہونا ہو گا ، کنیڈامیں ہائی کمشنر طارق عظیم خان کو بھی مستعفی ہو نا ہو گا۔ سفارتی زرائع کے مطابق نئی حکومت کے آتے ہی 19اہم ممالک میں تعینات سفرا اور ہائی کمشنر ز کی تبدیلی کا امکان ہے کیو نکہ متعدد نان کیرئیر ڈپلومیٹس کو کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا ، نئی حکومت کے آنے پر سابق حکومت کے تعینات سفرا اور ہائی کمشنرزمستعفی ہو جاتے ہیں ۔ مراکو میں تعینات سفیر نادر چوہدری ، امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نان کیرئیر ڈپلومیٹ ہیں ۔برونائی میں طارق رشید خان ، ہوانا میں کامران شفیع سیاسی بنیادوں پر تعینات ، دنئی میں قونصل جنرل برگیڈئر (ر) جاوید حسن کو بھی مستعفی ہونا ہو گا ، کنیڈا میں ہائی کمشنر طارق عظیم خان کو بھی مستعفی ہو نا ہو گا۔سعودی عرب میں تعینات ایڈمرل (ر) ہشام بن صدیق کو بھی مستعفی ہونا ہو گا ۔ چین میں تعینات سفیر مسعود خالد ریٹائر ہونے کے باوجوددو بار توسیع لے چکے ہیں ۔
سفیرتبدیل

مزید :

صفحہ اول -