عمران خان ایک سال بھی مشکل سے نکالیں گے

عمران خان ایک سال بھی مشکل سے نکالیں گے

سنیئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مجھے تو پی ٹی آئی کی حکومت ایک سال تک بھی چلتی ہوئی دکھائی نہیں دے رہی ہے عمران خان نے سبز باغ تو بڑے دکھائے ہیں لیکن جب وہ کرسی پر بیٹھیں گے تو تب ہی انہیں معلوم ہو گا کہ باہر بیٹھ کر باتیں کرنا آسان ہوتی ہیں اور کام کرنا کتن امشکل ہوتا ہے،وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح سے دوسروں کا مینڈیٹ چھین کر پی ٹی آئی کو دیا جارہا ہے اور جس طرح سے آزاد امیدواروں کو خریدا جارہا ہے کل کو جب ان کے مطالبات کو پی ٹی آئی پورا نہیں کرے گی تو یہ سب ایک دوسرے کے گریبان پکڑتے ہوئے دکھائی دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مین اس لئے اپنے تجربے کی بناء پر یہ بات کہہ رہا ہوں کہ یہ ایک سال بھی نکال جائیں تو بڑی بات ہو گی ۔

جاوید ہاشمی

مزید : صفحہ اول