پاکستان کا سیاسی مستقبل گرداب سے نکل آیا

پاکستان کا سیاسی مستقبل گرداب سے نکل آیا

معروف تجزیہ کار رسول بخش رئیس نے کہا ہے پاکستان کاسیاسی مستقبل اب گرداب سے نکل آیا ہے اور اب تحریک انصاف دیگر ہم خیال جماعتوں سے مل کر حکومت بنائے گی اور پاکستانی قوم جس تبدیلی کے لئے 40سال سے جدو جہد کر رہی تھی اب پاکستان میں وہ آ چکی ہے ۔پاکستان کا مستقبل انشاء اللہ شاندار اور روشن ہو گا ۔اور عالمی برادری میں پاکستان کے عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔عمران خان کی طویل سیاسی جدوجہد پاکستان میں کرپٹ اشرافیہ کے خاتمے اور گڈ گورننس کے لئے تھی اور اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان عالمی برادری میں اپنی کھوئی ہوئی پہچان دوبارہ حاصل کرے گا ،وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو چاہئے کہ اقتدار میں آنے کے بعد کرپشن کو ختم کر کے تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو چاہئے کہ اپنے اتحادیوں ق لیگ اور دوسری جماعتوں کے ساتھ مل کر پاکستان میں وہ ریفارمز کریں جس سے پسے ہوئے طبقات کو فائدہ ہو ۔عمران خان کا ماضی بتاتا ہے کہ عمران خان کرپشن پر کبھی بھی اتحادیوں کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکے گا ۔انہوں نے کہا کہ جو عالمی طاقتیں چاہتی تھیں کہ پاکستان مسائل میں گھرا رہے اور ترقی نہ کر سکے اب ان کے خواب چکنا چور ہو گئے ہیں اور اب پاکستانی قوم کا سر اٹھا کر جینے کا وقت آ گیا ہے۔

رسول بخش رئیس

مزید : صفحہ اول