جلد پتہ لگ جائے گا پی ٹی آئی کتنے پانی میں ہے

جلد پتہ لگ جائے گا پی ٹی آئی کتنے پانی میں ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے جتنا شور مچایا تھا اور جتنا آسمان انہوں نے سر پر اٹھا رکھا تھا اس کا پتہ اب چل ہی جائے گا کہ وہ کتنے پانی میں ہے ہم نے اسی لئے الیکشن پر تمام تر تحفظات کے باوجود فیصلہ کیا ہے کہ ہم اسمبلی مین جائیں گے اور دیکھنا چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی حکومت میں آکر کیا کرنا چاہتی ہے ،ایشو آف دی ڈے میں اظہا ر خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے پی ٹی آئی کی حکومت آگے بڑھے گی تو خود ہی ملکی سیاست کا نقشہ بھی سامنے آنا شروع ہو جائے گا ابھی تک تو ان کی طرف سے دعوے ہی سامنے آرہے ہیں جب وہ حکومت میں مکمل طور پر آئیں گے تو تب ہی اصل صورت حال سامنے آ جائے گی میرا ذاتی خیال ہے کہ وہ ڈلیور کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
مولا بخش چانڈیو

مزید :

صفحہ اول -