آئندہ پاکستان کا سیاسی نقشہ بہترین ہو گا

آئندہ پاکستان کا سیاسی نقشہ بہترین ہو گا

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کامیاب ہونے کے بعد اپنی پہلی عوامی تقریر میں ہی قوم پر واضح کردیا تھا کہ وہ نہ تو کوئی انتقامی کاروائی کریں گے اور نہ ہی ملک میں ماضی والی سیاست کا دور واپس آنے دیں گے وہ ملکی وقار کی خاطر سب کو ساتھ لیکر چلیں گے اس لئے ملک کا آئندہ کا سیاسی نقشہ ایک بہترین نقشہ ہو گا،وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا خاطر جمع رکھے آئندہ کا ملکی سیاسی نقشہ ایک بہترین ہو گا اور آپ دیکھیں گے کہ پی ٹی آئی اپنے تمام وعدوں کو پورا کرے گی اور ہم ملک میں ایک بہترین سیاسی ماحول کو پروان چڑھائیں گے ۔

مزید : صفحہ اول


loading...