وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوگی

وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے آئندہ وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہی ہوگی۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد کے ڈی چوک یا پریڈ گراؤنڈ میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ایوان صدر ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی حلف برداری ایوان صدر میں ہی ہو گی اور صدر مملکت ممنون حسین منتخب وزیر اعظم سے ایوان صدر میں حلف میں گے۔ذرائع کے مطابق کسی کی خواہش پر حلف برداری کی تقریب باہر منعقد نہیں کی جاسکتی لہٰذا تقریب ایوان صدر کے علاوہ کہیں باہر نہیں ہوگی۔
حلف برداری/ایوان صدر

مزید :

صفحہ اول -