نگران حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)نگران حکومت نے اگست کے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ڈیزل کی موجودہ قیمت 112.94 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 83.96، لائٹ ڈیزل کی قمیت75.37 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی موجود قیمت 95.24روپے فی لیٹر برقرار رہیگی۔وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے باعث قیمتیں بڑھانیکی سفارش کی تھی تاہم قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے کیا گیا۔
پیٹرولیم مصنوعات