عمران خان کا میانوالی سے قومی اسمبلی کی نشست رکھنے کا فیصلہ

عمران خان کا میانوالی سے قومی اسمبلی کی نشست رکھنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میانوالی کی نشست رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد انہیں قومی اسمبلی کی 4 نشستیں چھوڑنا ہوں گی۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر کامیاب ہوئے تھے تاہم اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ این اے 95 میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھیں گے اور دیگر 4 نشستیں چھوڑ دیں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان بنوں کے حلقہ این اے 35 ،اسلام آباد کے حلقہ این اے 53، لاہور کے حلقہ این اے 131 اور کراچی کے حلقہ این اے 243 سے کامیاب ہوئے تھے۔عمران خان نے بنوں میں جے یو آئی (ف) کے اکرم درانی، اسلام آباد میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، لاہور میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رضا علی عابدی کو شکست دی تھی۔واضح رہے کہ عمران خان نے انتخابات سے قبل میانوالی کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ میانوالی کے عوام کی وجہ سے پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کے ممبر بنے اس لیے کامیابی کی صورت میں میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھیں گے۔
عمران خان/ نشست

مزید :

صفحہ اول -