ووٹ ڈالنے والی معذور فجر کو فوج کے زیر انتظام نوکری دیدی گئی
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے معذوری کے باوجود 25 جولائی کو عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشن آنے والی لاہور کی باہمت بیٹی فجر کے لیے خصوصی اقدام کرتے ہوئے انہیں فوج کے زیر انتظام نوکری دے دی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے بیان میں اعلان کیا کہ فجر کو مزید تعلیم کا موقع بھی فراہم کیا جائیگا۔آئی ایس پی آر ترجمان نے آرمی چیف کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ فجر جیسی بچیاں ہمارے لیے مشعل راہ اور ہمت کا نشان ہیں۔
فجر