پی ٹی آئی کا چیئر مین سینیٹ کو ہٹانے کاعندیہ، پی پی پی بھی ہمنوا

پی ٹی آئی کا چیئر مین سینیٹ کو ہٹانے کاعندیہ، پی پی پی بھی ہمنوا

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف نے چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کا اشارہ دیدیا ،پیپلز پارٹی نے بھی ایوان بالا میں تبدیلی کی حمایت کردی ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما چو ہد ری سرور نے کہا تحریک انصاف کو ایوان بالا میں اکثریت حاصل نہیں ،سینیٹ میں اکثریت نہ ہونے سے ہمیں قانون سازی میں مشکلات ہونگی،مستقبل میں چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف عدم اعتماد ہو سکتا ہے ۔اس پر پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا اگر سینیٹ میں تبدیلی ہو سکتی ہے تو ضرور ہونی چاہیے ۔

پی ٹی آئی عندیہ

مزید : صفحہ اول


loading...