ہنزہ کی 6 لڑکیوں نے وادی شمشال میں شفکین سار چوٹی سر کرلی

ہنزہ کی 6 لڑکیوں نے وادی شمشال میں شفکین سار چوٹی سر کرلی

ہنزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی 6 بہادر لڑکیوں نے وادی شمشال میں واقع 5 ہزار 300 میٹر بلند چوٹی شفکین سار کو سر کرلیا۔ہنزہ سے تعلق رکھنے والے 6 لڑکیوں کے اس گروپ نے گزشتہ روز شمشال میں واقع خوبصورت چوٹی شفکین سار کو سر کیا۔ یہ تمام لڑکیاں شمشال ماؤنٹینرنگ سکول کی طالبات ہیں، جن میں حفیظا بانو، افسانہ شاہد، شکیلہ، ندیمہ سحر، ثمرین عافیت اور زبیدہ وحید شامل تھیں۔ان لڑکیوں کو اس مہم جوئی کے دوران کسی مرد کوہ پیما کی مدد حاصل نہیں تھی۔

چوٹی

مزید : صفحہ اول