پی آئی اے آپکو اتنی بھاری فیس کیوں دے رہی ہے ؟ چیف جسٹس

پی آئی اے آپکو اتنی بھاری فیس کیوں دے رہی ہے ؟ چیف جسٹس

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک )چیف جسٹس پاکستان نے پی ائی اے ایئر سفاری فلائٹ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے معروف وکیل نعیم بخاری سے فیس کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے ایسا جواب دیا کہ کمرہ عدالت میں موجود تمام لوگ دبی دبی ہنسی ہنسنے لگے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ائی اے کے وکیل نعیم بخاری عدالت میں کیس کی سماعت کیلئے پیش ہوئے تو چیف جسٹس نے پوچھا پی آئی اے اتنی بھاری فیس پر وکیل کیوں کررہی ہے؟ بخاری صاحب آپ نے شاید کیس مفت لیا ہو؟۔ اس پر نعیم بخاری نے کہا میں فیس ڈیم فنڈ میں دینے کیلئے لے رہا ہوں،جس پر کمرہ عدالت میں موجود تمام لوگ دبی دبی ہنسی ہنسنے لگے۔

نعیم بخاری

مزید : صفحہ اول


loading...