عمران کی دشمنی میں فوج پر دھاندلی کے الزامات افسوسناک، گلالئی

عمران کی دشمنی میں فوج پر دھاندلی کے الزامات افسوسناک، گلالئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے الیکشن کوپاکستان کی تاریخ کا شفاف ترین الیکشن قرار دیدیا، شفاف الیکشن کرانے پر الیکشن کمیشن اور پاک فوج مبارک باد کے مستحق ہیں،چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کے مطالبے کو مسترد کرتی ہوں، عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ سیا سی جماعتوں کو لڑائی پارلیمنٹ کے اندر لڑنی چاہیے، مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کی جانب سے حلف اٹھانے، لڑائی پارلیمنٹ کے اندر لڑنے کی بات کی تائید کرتی ہوں،عمران خان کی دشمنی میں پاک فوج اور الیکشن کمیشن پر دھاندلی کرانے کے الزامات لگانا تشویش ناک ہے،تمام سیاسی جموعتوں کے مطالبے پر ہی فوج کو الیکشن میں متعین کیا گیا تھا، عمران خان دکھائیں کہ وہ سفارتکاری کے ذریعے کیسے مسئلہ کشمیر حل کرتے، بھارت ، افغانستان اور امریکہ کے ساتھ تنازعات کا حل کیسے نکالتے ہیں،میں نے اپنے والد کی پنشن کے پیسوں سے پارٹی کی الیکشن مہم لڑی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانوں نے میرے لیے چندے اکٹھے کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، عائشہ گلالئی نے پارٹی تنظیم سازی کیلئے پاکستانیوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے دل کھول کر عطیات جمع کرانے کی اپیل کر دی۔منگل کو عائشہ گلالئی نے عام انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اپنا ردعمل دینے کیلئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ الیکشن سے قبل بہت سی سازشوں کی باتیں کی جا رہی تھیں لیکن اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان کے اندر الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوئے جو پاکستان کے اندر جمہوریت کی کامیابی ہے۔ الیکشن کے بعد بہت سی جماعتوں کی جانب سے منظم دھاندلی کی جانے کی باتیں زور و شور سے کی جا رہی ہیں اور الیکشن کالعدم کرانے تک کی باتیں کی جا رہی ہیں جو کہ افسوسناک ہیں۔عمران خان کے بعد اب بیرون ملک مقیم پاکستانوں نے میرے لیے چندے اکٹھے کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، اس حوالے سے چند روز میں بنک اکاؤنٹ عوام کو دوں گی جس میں پاکستانی اور اوورسیز پاکستانی میری پارٹی کیلئے دل کھول کر عطیات جمع کرائیں۔

مزید :

صفحہ اول -