محکمہ اوقافو مذہبی امور کے زیر اہتمام فارسی کلاسز کا آغاز

محکمہ اوقافو مذہبی امور کے زیر اہتمام فارسی کلاسز کا آغاز

لاہور (سٹی رپورٹر)محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام فارسی کلاسز کا آغاز ہوگیا ہے ،ایوانِ صوفیاء میں ڈائریکٹرجنرل اوقاف پنجا ب ڈاکٹر طاہررضا بخاری نے فارسی کلاسز کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ روادانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے اسلامی علوم پر مشتمل علمی ورثہ کو محفوظ بنانا وقت کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ خانقاہیں ، مساجد اورمحراب ومنبر علوم ومعارف دینیہ کے امین اور روداداری ، انسان دوستی اور اخوت وبھائی چارے کے علمبردار ہیں ۔اس موقع پر مفتی محمد رمضان سیالوی ،پروفیسر عبدالحمید ، سیّد رشید بخاری اور دیگر شریک تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...