پولیو مہم میں 17لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

پولیو مہم میں 17لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوار الحقکی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی لاہور ، سی ای او ایجوکیشن ، ڈی ڈی اوز ہیلتھ اوردیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں06اگست سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو مہم میں 17لاکھ 71ہزار سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 4400 سے زائد ٹیمیں پولیو مہم میں حصّہ لیں گی اور موبائل ٹیمیں ٹرانزٹ پوائنٹس پر موجود ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی ٹریننگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور نے افسران کو ہدایت کی کہ بارشی موسم کے باعث انسداد ڈینگی مہم پر بھی خصوصی توجہ دی جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1