میو ہسپتال میں نامعلوم مریضوں کی بائیو میترک شناخت کا تجربہ کامیاب

میو ہسپتال میں نامعلوم مریضوں کی بائیو میترک شناخت کا تجربہ کامیاب

لاہور (جنرل رپورٹر) نادراکی جانب سے میو ہسپتال میں داخل نامعلوم مریضوں کی شناخت کے لئے بائیومیٹرک موبائل وین کا طریقہ کار کامیابی سے استعمال کیا گیا اورنادراجوہر ٹاؤن سنٹرکی ڈاکٹرزکی درخواست پر موبائل وین بجھوا کر مریضوں کی کامیاب شناخت ممکن بنائی گئی جس کے بعد مریضوں کے گھر والوں کی تفصیلات حاصل کر کے اُنھیں پولیس کی مدد سے با حفاظت گھر بجھوادیا گیا ۔ وائی ڈی اے پاکستان کے سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام نامعلوم لاشوں اور نا معلوم مریضوں کی شناخت کے لئے محکمہ صحت کے جاری کردہ ایس او پیزکے مطابق تھانوں کو سرکلر جاری کردیں تاکہ پولیس کی مدد سے یہ سلسہ کامیابی سے جاری رہے ۔وائی ڈی اے نے نوٹیفیکیشن کرنے پر محکمہ صحت کا شکریہ ادا کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں اس کا بہت فائدہ ہو گا

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...