7مقاما ت پر عارضی مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ،شکایات سیل بھی بنیں گے

7مقاما ت پر عارضی مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ،شکایات سیل بھی بنیں گے

لاہور(جنرل رپورٹر) میٹروپولیٹن کارپوریشن نے عید الاضحیٰ پر لاہور کے مختلف علاقوں میں7مقامات پر عارضی ٹیکس فری مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ لارڈ مئیر کرنل( ر)یٹائرڈ مبشر جاوید کی زیر صدارت عیدالاضحی سے قبل مویشی منڈیوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ انکوائری امین اکبر چوپڑا نے مویشی منڈیوں کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں شہر میں عارضی ٹیکس فری7 مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔لارڈمیئر نے ہدایت کی کہ خوبصورت شامیانے لگا کر مویشی منڈیاں لگائی جائیں۔ منڈیوں میں عارضی شکایت سیل، ریسکیو، ڈھابوں اور واش روم کا بندوبست کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ عارضی مویشی منڈیاں سگیاں روڈ، نشاط مل ہڈیارہ ڈرین، شاہ پور کانجراں، واپڈا ٹاؤن، ٹاؤن شپ کالج روڈ، رنگ روڈ لکھو ڈیر، اوورسیز پاکستان سوسائٹی، چک ارائیاں موڑ، رائیونڈ روڈ اور عثمان غنی روڈ سگیاں موڑ راوی ٹاون میں لگائی جائیں گی۔اجلاس میں پی ایس او ٹو میئر لاہور میاں وحیدالزمان، چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن محمود مسعود تمنا، ایم او فنانس محمد یوسف، میٹرو پولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر طارق آفندی سمیت زونل ڈپٹی سی اوز سمیت دیگر موجود تھے۔

مویشی منڈی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...