لاہور سمیت صوبہ بھر میں دفعہ 144میں توسیع ،ڈرون کیمرہ پر بھی پابندی

لاہور سمیت صوبہ بھر میں دفعہ 144میں توسیع ،ڈرون کیمرہ پر بھی پابندی

لاہور (جنرل رپورٹر) حکومت پنجاب نے لاہور شہر سمیت صوبہ بھر میں مزید ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 میں توسیع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن محکمہ داخلہ پنجاب نے جاری کیا۔ جس کے مطابق لاہور شہر سمیت صوبہ بھر اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ حکومت نے صوبہ بھر میں ڈرون کیمرہ کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی ہے جبکہ شیشہ کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہے جس کا اطلاق ایک ماہ تک رہے گا۔محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب پولیس، تمام اضلاع کی انتظامیہ اور پولیس کو نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ نوٹیفیکیشن تحصیل اور ضلع کی انتظامیہ اور پولیس کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

دفعہ 144

مزید : میٹروپولیٹن 1