وائی ڈی اے کے وفد کا دورہ ہیلتھ کیئر کمیشن،عطائیت کے خاتمے پر بریفنگ

وائی ڈی اے کے وفد کا دورہ ہیلتھ کیئر کمیشن،عطائیت کے خاتمے پر بریفنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر )ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے تین رکنی وفد نے گزشتہ روز پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے دفتر کا دورہ کیا،جہاں پر انھیں عطائیت کے خاتمے کے لیے اقدامات کے حوالے سے بتایا گیا۔ وائے ڈی اے پاکستان کے سیکرٹری ڈاکٹرسلمان کاظمی نے کمیشن کے کام کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔وفد کوعطائیوں کے اعدادو شماراور انکے خلاف کی گئی کارروائی کے بارے میں بتایا گیا۔وفد کو سینسز انفارمیشن مینجمنٹ (سافٹ ویئر ) پربھی بریفنگ دی گئی ۔اس ایپ کو کمیشن کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے تیار کیا ہے ،جس کو استعمال کر کے کمیشن کی ٹیمیں عطائیوں کے اڈوں کے بارے میں معلومات حاصل کرکے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لاتی ہیں۔
وائی ڈی اے