ویست کمپنی کو فنڈز کی عدم دستیابی ، صفائی آپریشن بند ، شہر گندے نالے کا گڑھ بن گیا

ویست کمپنی کو فنڈز کی عدم دستیابی ، صفائی آپریشن بند ، شہر گندے نالے کا گڑھ بن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جاوید اقبال )لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر سے گندگی اور کوڑا کرکٹ اٹھانا بند کر دیا ہے جس سے شہر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں جن کے پاس سے شہریوں کا گزرنا محال ہو گیا ہے ۔اس صورتحال سے دوچار شمالی ،جنوبی اور مغربی لاہور کی پسماندہ آبادیاں ہیں جہاں گزشتہ 72 گھنٹوں سے کوڑا نہیں اٹھایا گیا اور نہ ہی جگہ جگہ رکھے گئے فلیتھ ڈپو خالی کئے گئے ہیں پسماندہ آبادیوں میں آپریشن 98فیصد بند ہو چکا ہے جبکہ پوش علاقوں میں اوسطا 80فیصد علاقوں میں کوڑا اٹھانے کا کام بند ہے بتایا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ حکومت پنجاب نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو گزشتہ چار ماہ سے 2ارب کے واجبات ادا نہیں کئے اسی طرح میٹرو پولیٹین کارپوریشن نے ایک ماہ سے کمپنی کو ادائیگی نہیں کی اور ادائیگیاں نہ ہونے سے البیراک ا اور اوز پاک نے صفائی کا آپریشن ونگ خاموش کر دیا ہے اور پسماندہ آبادیوں میں صفائی اور کوڑا اٹھانے کا کام بند ہو چکا ہے جس سے تعفن اور بدبو پھیل رہی ہے گلیوں ،بازاروں اور چوراہوں میں گندگی کے ڈھیر نمایاں نظر آرہے ہیں جو نگران حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جب سے نگران حکومت آئی ہے شہر میں صفائی کا کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور لگتا ہے کہ شہر لاوارث ہو گیا ہے اس حوالے سے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی فرخ بٹ نے کہا ہے کہ یہ بات سچ ہے کہ جب سے نگران حکومت آئی ہے صفائی کے نظام میں ناقص پن نظر آرہا ہے جس کی تین وجوہات ہیں ایک تو یہ ہیں کہ الیکشن کا انعقاد تھا دوسری بڑی وجہ گزشتہ دنوں میں ہونے والی شدید بارشیں تھیں اور تیسرایہ کہ مارچ 2018سے تاحال نگران حکومت نے انٹرنیشنل کنٹریکٹرز کو ادائیگیاں نہیں کیں جس کی وجہ سے آپریشن کے کاموں میں تھوڑی سستی کی ہے جب پرائیویٹ کنٹریکٹرز کو ادائیگیاں نہیں کی جائیں گی وہ کام کیسے کریں گے لیکن آئندہ 2روز تک صفائی کا نظام بہتر ہو جائے گا ۔
صفائی